Saturday, September 23, 2017

خدا کے دین کا محور حسینؑ زندہ باد

یزیدی نسل ہے ابتر حسین زندہ باد
حسینی باقی ہیں گھر گھر حسین زندہ باد

حسین لائیں بہتر جری شہادت کو
وہ پیشوائے بہتّر حسین زندہ باد

حسین کربلا پہنچے تو دین بچ پایا
خدا کے دین کا محور حسینؑ زندہ باد

بنا دی دین کر تقدیر گھر لٹا کر
حسین دیں کا مقدّر حسین زندہ باد

زمیں کا عرش کا چاہے جہاں کا منبر ہو
صدائے صاحب ممبر حسین زندہ باد

سکون ملتا نہیں ایک دفعہ کہنے سے
زباں پہ ہو یہ مکرّر حسین زندہ باد

خدا بلائے جسے ارجعی الی کہ کر
وہ عبدِ خالقِ اکبر حسین زندہ باد

وہ جس کے فتح کی ملتی نہیں مثال کھبی
سکندروں کا سکندر حسین زندہ باد

بچا گیا ہے جو اسلام کو یزیدوں سے
وہی ہے سبطِ پیمبر حسین زندہ باد

تلاش کرتا رہا ہوں ہر اک زمانے میں
ہے کون تیرے برابر حسین زندہ باد

یہی تو معجزہ ہے ذیشان حسینی کا
پکارتا ہے وہ مر کر حسین زندہ باد

✍ ذیشان آعظمی

No comments:

Post a Comment

Your comments are appreciated and helpful. Please give your feedback in brief.